سبزی منڈی میں 2 روپے کلو قیمت لگنے پر 50 من گوبھی مفت تقسیم

سبزی منڈی میں 2 روپے کلو قیمت لگنے پر 50 من گوبھی مفت تقسیم

نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتیوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔

کسان نے دلبرداشتہ ہو کر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کر دی، سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے گئے۔

کسان نے کہا کہ 40 ہزار روپے فی ایکڑ ہمارا خرچہ آتا ہے، دو روپے فی کلو سے ہمارا منڈی تک آنے کا خرچہ نہیں نکلتا، ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے۔