نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں خودساختہ قیامت کی گھڑی کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔
گھڑی دنیا کو درپیش خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی تھی، قیامت کی اس خودساختہ گھڑی کو 1947 میں بنایا گیا تھا، یہ گھڑی بلیٹن آف دی جوہری سائنسدان تنظیم کی جانب سے بنائی گئی تھی۔
گھڑی کے وقت میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کر کے اسے نصف شب کے قریب کیا گیا ہے، اب اس گھڑی کو 89 سیکنڈز کر دیا گیا ہے۔
خودساختہ قیامت کی گھڑی کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، اس حوالے سے امریکا میں موجود خودساختہ قیامت کی گھڑی کا وقت اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
گھڑی کا وقت بتاتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگرخطرات کے باعث دنیا تباہی کے قریب ہے۔