سعودی خاتون کا انوکھا انداز، گھوڑے پر سوار ہو کر شاپنگ کرنے پہنچ گئی

Published On 30 January,2025 10:29 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی خاتون کا شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، گھوڑے پر سوار ہو کر خریداری کرنے سٹور پہنچ گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں خاتون گُھڑ سوار کو گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی سٹور میں اپنی من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون مشہور سعودی گھڑ سوار شاہد الشمری ہیں، جو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی پہنچ گئیں، انہوں نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات کی جانچ کی اور اپنی پسند کی اشیاء کا انتخاب بھی کیا۔

البتہ یہ فی الحال واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو کب اور کس جگہ کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین شاہد الشمری کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں سعودی خواتین کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط شعبوں میں رکاوٹوں کو عبور کر رہی ہیں۔