گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں جنگلی بندر گھس آئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق چوک ماہنہ، چاہ پیپل والا کھو، فوارہ چوک، کھاری کھوئی، قلعہ ڈھکی سمیت دیگر علاقوں میں بندر عمارتوں کی چھتیں پھلانگتے نظر آتے ہیں اور بجلی کی تاروں پر جھولا جھولتے ہیں جس کی باقاعدہ فوٹیجز بھی سامنے آگئیں۔
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 9, 2026
اہل علاقہ نے بتایا کہ بندر اِس قدر شرارتی ہیں کہ گھروں کی چھتوں سے سامان اٹھا کر بھی بھاگ جاتے ہیں اور کئی بچے بھی اِن بندروں کے تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر گیا، محکمہ وائلڈ لائف بندروں کو پکڑنے میں ناکام ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اِن بندروں کو پکڑنے کا بندو بست کرے ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔



