امریکی ریاست میں بیل ورزش کرنے سکول کے گراؤنڈ میں پہنچ گیا

امریکی ریاست میں بیل ورزش کرنے سکول کے گراؤنڈ میں پہنچ گیا

ایڈورا پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ایڈورا سٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جمعرات کے روز وہ ایڈورا ہائی سکول پہنچے جہاں ایک بیل کو کھلے میدان میں آزادانہ طور پر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق مویشی پکڑنا ہمارے پولیس اکیڈمی کے نصاب میں شامل نہیں ہوتا لیکن یہاں ہماری ٹیم ورک کامیاب رہی اور ہم نے ایڈورا سٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے اس بھاگے ہوئے بیل کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر واپس اس کے ٹریلر میں پہنچا دیا۔

اس دوران نہ تو کوئی زخمی ہوا اور نہ کوئی چالان ہوا، خوش قسمتی سے کسی کو بیل نے تنگ بھی نہیں کیا، پولیس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بیل کو صرف ایک موونگ وائیولیشن (یعنی چلنے پھرنے کی خلاف ورزی) کا نوٹس دیا گیا، بلآخر بیل کو بحفاظت طریقے سے اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔