پاکستانی شہری نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی شہری نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 14 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے محمد ارشد نے ایک ٹانگ اٹھا کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ انگوٹھے پر پُش اپس لگانے کی کوشش مئی 2025 میں کی تھی۔

محمد ارشد نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگوٹھے پر پُشاپس کرنا بہت مشکل ورزشوں میں سے ایک ہے جس کے لیے غیر معمولی طاقت، توازن اور ذہنی مضبوطی کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ورزش کی انفرادیت نے ان کی توجہ حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران ایک ٹاک 90 ڈگری کے زاویے سے موڑ کر انگوٹھوں پر توازن قائم کرنا بڑے چیلنجز میں سے ایک تھا۔