پاکستانی معمر شہری نے تیسرا ورلڈ ریکارڈ بنا کر دنیا کو حیران کردیا

پاکستانی معمر شہری نے تیسرا ورلڈ ریکارڈ بنا کر دنیا کو حیران کردیا

نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز توڑیں، جب کہ اس سے پہلے کا ریکارڈ 30 ٹائلز کا تھا، نئے ریکارڈ کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ای میل کے ذریعے موصول ہو چکی ہے اور ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے یہ نسیم الدین کا عالمی سطح پر تیسرا ریکارڈ ہے، وہ اس سے قبل 163 اخروٹ توڑنے اور ایک ہاتھ سے سیب کچلنے کے عالمی ریکارڈ کے حامل بھی ہیں، جب ککا خاندان بھی عالمی ریکارڈز کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، جن میں ان کی پوتی، پوتا، بیٹا اور بہو شامل ہیں۔

نسیم الدین نے اپنی کامیابی پاکستان آرمی کے نام کی اور کہا کہ یہ ریکارڈ تمام ہم وطنوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ 74 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا کر انہیں فخر ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کررہے ہیں۔