عجیب خبریں
خلاصہ
- بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبہ چونگ چنگ میں واقع لانائنگ کلف روڈ اپنی منفرد تعمیر، دشوار گزار راستے اور دلکش مناظر کی بدولت دنیا کی خطرناک اور حیرت انگیز پہاڑی سڑکوں میں شمار ہوتی ہے۔
سطح سمندر سے تقریباً 3 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع یہ سڑک عمودی پہاڑ کو ہاتھوں سے تراش کر بنائی گئی، جو مقامی آبادی کے عزم، محنت اور ہمت کی ایک منفرد مثال سمجھی جاتی ہے۔
2001 میں لانائنگ گاؤں کے صرف 23 گھرانوں پر مشتمل ایک چھوٹی آبادی، جو تقریباً بیرونی دنیا سے کٹی ہوئی تھی، نے اپنی مدد آپ کے تحت پہاڑ کے کنارے کو تراش کر گاڑیوں کے گزرنے کے قابل سڑک بنانے کا فیصلہ کیا۔
اس مقصد کے لیے 1.2 کلومیٹر طویل سڑک کے مختلف حصے ہر گھرانے کے سپرد کیے گئے، دشوار گزار راستے کے باعث تعمیراتی مشینری وہاں نہیں پہنچ سکتی تھی، جبکہ تقریباً 80 افراد پر مشتمل گاؤں کے مکینوں کے پاس جدید مشینری خریدنے کے وسائل بھی موجود نہیں تھے، اسی لیے بیشتر کام لوہے کی چھینی اور ہتھوڑے کی مدد سے ہاتھوں سے انجام دیا گیا۔