عجیب خبریں
خلاصہ
- نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں 20 برس سے نمبر کا ایک ہی سیٹ استعمال کرنے والی خاتون نے بڑا انعام جیت لیا۔
ریاست میری لینڈ کے علاقے وائٹ پلینز کی رہائشی خاتون نے ایک ہی ڈرا کے لیے اپنے روایتی نمبروں پر مشتمل تین ٹکٹس خریدے۔
حیران کن طور پر تینوں ٹکٹس نے 50، 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا، یوں خاتون نے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر حاصل کرلیے۔
خاتون نے بتایا کہ جب اس نے ٹکٹ پر جیتنے والے نمبرز دیکھے تو اسے یقین ہی نہیں آیا، اس لیے اس نے فوراً اپنی بہن کو فون کر کے نمبرز پڑھنے کے لیے کہا۔ بہن نے تصدیق کی کہ تینوں ٹکٹس پر انعام نکلا ہے۔