امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار

امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں سال 2026 کے ’دنیا کے بدصورت ترین کتے‘ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف نسلوں کے کتوں نے حصہ لیا۔

مقابلے میں 6 سالہ پگ نسل کے کتے جِنی لو کو فاتح قرار دیا گیا، جِنی لو کی مالکن مشیل گریڈی نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

مقابلہ جیتنے پر جِنی لو کی مالکن کو سپانسر کی جانب سے 5 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی گئی, مقابلے کا مقصد کتوں کی ظاہری شکل کے بجائے ان کی منفرد خصوصیات اور انفرادی خوبصورتی کو اجاگر کرنا بھی ہے۔