کینیڈا کے ولِسٹن ریزروائر میں پراسرار جزیرہ نمودار ہونے کے بعد غائب

کینیڈا کے ولِسٹن ریزروائر میں پراسرار جزیرہ نمودار ہونے کے بعد غائب

مقامی افراد نے رواں ماہ کے آغاز میں جزیرے کی موجودگی کی اطلاع دی، تاہم حکام ابتدا میں اس حوالے سے محتاط تھے کیونکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تصاویر میں ردوبدل ممکن ہے، بعد ازاں سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی موجود تھا۔

حکام کے مطابق 20 جولائی کی سیٹلائٹ تصویر میں جزیرہ واضح طور پر دیکھا گیا جس کا رقبہ تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار 486 مربع فٹ لگایا گیا، تاہم 5 اگست تک یہ جزیرہ سیٹلائٹ ڈیٹا سے مکمل طور پر غائب ہو چکا تھا۔

برٹش کولمبیا ہائیڈرو کے ترجمان باب گیمَر کے مطابق ممکن ہے جزیرہ پانی میں ڈوبنے کے بجائے پانی کے ذخیرے کے کسی نسبتاً محفوظ حصے میں کنارے کی جانب واپس چلا گیا ہو، اس پراسرار تیرتے جزیرے کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے حکام تازہ تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔