روس میں روبوٹ کی گاہک کو لات مارنے کی کوشش

روس میں روبوٹ کی گاہک کو لات مارنے کی کوشش

وائرل ویڈیو میں سفید شرٹ پہنے ایک شخص کو سٹور میں موجود ہیومینائیڈ روبوٹ کے قریب جاکر اسے دھکا دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دھکا لگنے کے چند لمحوں بعد روبوٹ اچانک اپنی ٹانگ اس شخص کی جانب بڑھاتا ہے، جسے دیکھ کر بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے روبوٹ نے گاہک کو لات مارنے کی کوشش کی ہو۔

ویڈیو شیئر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد روبوٹ کی حرکات پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں، جس کے بعد اسے بند کردیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے، ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ہم سمجھتے تھے مصنوعی ذہانت ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہے، لیکن معلوم ہوا کہ ہم ہی اس کے صبر کو آزما رہے تھے۔

تاہم وائرل ویڈیو اور اس کے ساتھ کیے گئے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، یہ بھی واضح نہیں کہ روبوٹ کی جانب سے ٹانگ اٹھانا گاہک کے دھکے کا خودکار ردعمل تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔