فٹبال کھیلتے جنگلی ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فٹبال کھیلتے جنگلی ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرا بھرا میدان میں موجود جنگلی ہاتھی کبھی اپنے پاؤں سے فٹبال کو مارتا ہے اور کبھی اپنی سونڈ کی مدد سے گیند کو اٹھا کر پھینکتا ہے۔

ہاتھی کے فٹبال کھیلنے کا منظر دیکھنے کے لیے مقامی افراد بھی وہاں موجود تھے، تاہم جنگلی ہاتھی کے قریب آنے پر لوگ خوفزدہ ہوکر دور بھاگتے نظر آئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور لوگ ہاتھی کے منفرد انداز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کی گردن میں ٹرک کا ٹائر پھنس گیا تھا۔ ریسکیو آپریشن کے بعد ہاتھی کو ٹائر سے نجات دلا کر آزاد کردیا گیا تھا۔