ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم

ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوٹسی نے یہ اعزاز 3 سال اور 139 دن کی عمر میں حاصل کیا، اس کا ڈزنی کا سفر 2024 میں جاپان کے ’ٹوکیو ڈزنی سی‘ سے شروع ہوا تھا، جب وہ ابھی چلنے کے قابل بھی نہیں ہوئی تھی۔

تقریباً ڈھائی سال کے دوران بوٹسی نے ایشیا، یورپ اور امریکا میں موجود ڈزنی کے تمام 12 پارکس دیکھے، اس سفر میں اس کے والدین اور 5 سالہ بھائی بریگز بھی اس کے ساتھ رہے، منفرد سفر کا آخری پڑاؤ 14 ستمبر 2026 کو ڈزنی لینڈ پیرس بنا، جہاں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ولیم سنڈن نے باضابطہ طور پر بوٹسی کے ریکارڈ کی تصدیق کی۔

یوں بوٹسی نے چار سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی ڈزنی کی دنیا کے تمام 12 تھیم پارکس دیکھ کر ایک ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو اس کی کم عمری کے باعث مزید غیر معمولی بن گیا ہے۔