عجیب خبریں
خلاصہ
- نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک 16 سالہ لڑکے کی بائیں آنکھ کے اوپری حصے میں دانت نکلنے کا غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جسے طبی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا معلوم کیس قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا بائیں آنکھ کے اوپر بغیر درد کے سوجن کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچا تھا، کچھ عرصے بعد اس کی بھنوؤں اور پلک کے درمیان جلد سے دو سخت اور سفید نوکیں نمودار ہوئیں۔
ڈاکٹروں نے طبی معائنے اور سی ٹی سکین کے ذریعے تصدیق کی کہ لڑکے کی آنکھ کے خانے کے بالائی حصے میں ایک مکمل دانت موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نایاب کیفیت کو طبی اصطلاح میں ایکٹوپک ٹوتھ کہا جاتا ہے، جس میں دانت منہ کے بجائے جسم کے کسی دوسرے حصے میں نشوونما پاتے ہیں۔
اس سے قبل ناک اور منہ کی چھت میں دانت نکلنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آنکھ کے خانے میں دانت کی موجودگی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا معلوم کیس ہے۔