ساری زندگی کروز شپ پر گزارنے کا خواب دیکھنے والے 200 افراد کا انوکھا سفر ادھورا رہ گیا

ساری زندگی کروز شپ پر گزارنے کا خواب دیکھنے والے 200 افراد کا انوکھا سفر ادھورا رہ گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے کروز شپ پر 200 مسافر 2024ء میں بھاری رقوم ادا کرکے سوار ہوئے تھے، ان کا منصوبہ تھا کہ وہ اگلی ساری زندگی سمندر میں سفر کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک دیکھیں گے، تاہم اب کمپنی دیوالیہ ہوگئی ہے اور جہاز کمبوڈیا میں کھڑا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاز کو چلانے کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں رہا، جس کے باعث مسافروں کا طویل المدتی سفری منصوبہ بری طرح متاثر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی اب جہاز پر رہنے والے مسافروں کیلئے عارضی رہائش کے انتظامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یوں دنیا گھومنے اور سمندر کو مستقل گھر بنانے کا خواب دیکھنے والے ان افراد کو فی الحال اپنے اگلے ٹھکانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔