دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانوی اخبار سنڈے ٹائمزنے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملوں میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا بھی ہاتھ تھا جس کے ایجنٹ نے حملہ آوروں کو سہولیات فراہم کیں۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کو ممبئی میں دہشت گردی کے لئے سہولیات فراہم کرنے والا سی آئی اے کا ایجنٹ ڈیوڈ ہیڈلے تھا۔ حملہ آوروں کی مدد کے عوض سی آئی اے کچھ مقاصد حاصل کرنا چاہتی تھی جب بھارت نے ممبئی حملوں میں ڈبل ایجنٹ ڈیوڈ ہیڈلے کو بھی ملوث پایا تو اس نے امریکا سے شدید احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے ممبئی کو قتل گاہ بنا دیا۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق ڈیوڈ ہیڈلے منشیات کا سابق اسمگلر ہے اور وہ گیارہ سال سے سی آئی اے کیلئے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ممبئی میں حملہ آوروں کو سہولتیں فراہم کر کے ان کے ذریعے کسی انتہائی مطلوب شخصیت کا سراغ لگانا چاہتا تھا۔