بھارت: 180 دلت خاندانوں نے بدھ مت قبول کر لیا

Published On 19 May 2017 07:00 PM 

یہ واقعہ بھارت کے شہر سہارنپور میں پیش آیا۔ بدھ مذہب قبول کرنے والے دلت خاندانوں نے ہندو دیویوں اور دیوتاؤں کی مورتیاں نہر میں بہا دیں۔

 نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں انتہاء پسند ہندوؤں کے تشدد سے تنگ دلت خاندانوں نے بدھ مذہب قبول کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا بدھ مذہب قبول کرنے والوں میں 180 خاندان شامل ہیں۔ ان تمام افراد نے اکھٹے اپنا مذہب تبدیل کیا اور گھروں میں موجود ہندو دیوی اور دیوتاؤں کی مورتیوں کو نہر میں بہا دیا۔ بدھ مذہب قبول کرنے والوں میں گاؤں روپڑی، ايگری اور كپورپور کے خاندان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ علاقے کی پولیس انتہاء پسند ہندوؤں کی پشت پناہ بنی ہوئی ہے۔ یہ انتہا پسند ہندو نہ صرف دلتوں سے ناروا سلوک روا رکھتی ہے بلکہ انھیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ پولیس انتہاء پسند ہندوؤں کیخلاف کارروائی کے بجائے دلتوں کو ہی ہراساں کر رہی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر اور اپنی حفاظت کیلئے دلت خاندانوں نے بھیم آرمی نامی ایک نتظیم تشکیل دی تھی، تاہم پولیس نے اس تنظیم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے اہم افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بدھ مذہب قبول کرنے والے خاندانوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے رہنماؤں کو نہیں چھوڑا گیا تو ضلع کے سارے دلت بدھ مت اپنا لیں گے۔