تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نےکسی ایک کوگھراورنوکری نہیں دی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان کوکردارکشی کےعلاوہ فرصت نہیں تھی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- رمضان میں سستا آٹااور چینی فراہم کی گئی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان کے پتھردل کی وجہ سےاسپتال کے 3سال ضائع ہوئے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- نئے پاکستان کی بات کرنیوالےنےعوام کوسبسڈی نہیں دی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان قوم آپ کو معاف نہیں کرےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اسپتال کی اربوں روپے کی جدیدترین مشینری بندپڑی رہی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نے پاکستان کوبرباد کردیا،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- لاہور: عمران خان دن رات نیب پرسوار رہتاتھا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نےشہزاداکبرکوہدایت دی کہ مجھےزمین پرسلایاجائے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- 2018 میں میثاق معیشت کی میری تجویز کومستردکردیاگیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان معاشرے میں زہر گھول رہا ہے ،وزیراعظم

دبئی: دنیا کے سب سے بلند ترین ہوٹل کا قیام

Last Updated On 02 April,2018 08:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سونے جیسا چمکدار 75 منزلہ گیورا ہوٹل 365 میٹر یا تقریباً ایک چوتھائی میل لمبا ہے جبکہ جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس نامی دنیا کا دوسرا سب سے اونچا ہوٹل بھی اسی شہر میں موجود ہے جو اس سے ایک میٹر چھوٹا ہے۔

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے بعد دنیا کا بلند ترین ہوٹل بھی دبئی میں تعمیر ہو گیا اور یوں دبئی نےاپنا ہی ریکارڈ توڑدیا۔ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والے شہر ’دبئی ‘میں حکومت نے 356 میٹر بلند لگژری ہوٹل کے افتتاح کر دیا ہے۔


دنیا کا بلند ترین لگژی ہوٹل شیخ زید روڈ پر فلک بوس عمارت کی صورت پر موجود ہے جہاں یہ ہوٹل جاہ و جلال کی عظمت دکھائی دیتی ہے وہیں اس میں روایتی تہذیب کا جمالیاتی رنگ بھی نمایاں ہے جس کے باعث یہ ہوٹل سیاحوں کی اولین پسند بن گیا ہے یہی وجہ ہے اس کی دلکشی نے پہلے ہی روز دنیا بھر کے سیکڑوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔


  دبئی کے سینے پر فلک کو چھوتا یہ ہوٹل 528 کمروں پر مشتمل 75 منزلہ عمارت ہے جس کی اونچائی 365 میٹر ہے اور جس میں232 ڈیلکس کمرے اور 265 سنگل بیڈ رومز کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول، ہیلتھ کلب، اسنوکر کلب، جم اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ ہے جب کہ اس ہوٹل کی خاص بات 5 ریسٹورنٹس کی موجودگی ہے جہاں مقامی اور بین الاقوامی کھانوں کی تمام اقسام موجود ہیں۔