مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید الفطر کی تعطیلات 10شوال تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔
سعودی فرمانرواہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید الفطر کی چھٹیاں 10شوال تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔ یہ تعطیلات15 جون سے شروع ہونگی جو 24 جون تک جاری رہیں گے۔ شاہ سلمان نے تمام سرکاری اداروں کے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اور آسانی کے لئے عید الفطر کی تعطیلات بڑھاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔ دوسری جانب اومان نے بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 15 جون سے 19 تک پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین کو چھٹیاں ہونگی۔