جرمنی میں شدید گرمی ، درجہ حرارت 34 ڈگری ہوگیا

جرمنی میں شدید گرمی ، درجہ حرارت 34 ڈگری ہوگیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج بارش کی توقع ہے، جرمنی کے جنوبی شہر میونخ میں لوگوں نے گرمی سے بچنے کے لئے مصنوعی نہر کا رخ کر لیا اور تیز لہروں پر سرفنگ کرتے رہے۔

دارالحکومت برلن اور قریبی شہر برنڈنبرگ میں لوگوں نے پارکوں کا رخ کر لیا اور فواروں میں نہا کر گرمی کی شدت کا مقابلہ کیا۔ آئس کریم کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، اس برس مئی سے جرمنی میں گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔