ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان ایک کے بعد ایک قدرتی آفت کی زد میں آگیا ہے، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں تھمی نہیں کہ شمالی جاپان 6 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
پہلے سمندری طوفان سے تباہی اور اب جاپان کا شمالی جزیرہ ہوکائیدو 6اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ لینڈسلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں چالیس افراد لاپتہ اور ایک سو چالیس زخمی ہوگئے۔
زلزلے سے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہاکائیدو میں تیس لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعظم شنزو ایبے نے ایمرجنسی ٹاسک فورس کو سرچ اور ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔