سعودی ولی عہد کا خلیج عمان میں آئل ٹینکرز حملوں کا ایران پر الزام

سعودی ولی عہد کا خلیج عمان میں آئل ٹینکرز حملوں کا ایران پر الزام

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خلیج عمان میں آئل ٹینکرز پر ہونےو الے حملے میں ایران کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے ایک اخبار کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں کوئی جنگ نہیں چاہتے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لوگوں، اپنی خومختاری، اپنی سالمیت اور اپنے اہم مفادات کو لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔