ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے آرمی بیس میں راکٹ انجن دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی وزارت کے مطابق آرمی بیس میں راکٹ انجن دھماکے سے پھٹ گیا، مشقوں کے دوران راکٹ پھٹا، اس واقعہ میں دو افراد کے مارے گئے ہیں جبکہ 6 کے قریب شدید زخمی ہے، جن میں سول انجیئنر بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایٹمی مواد کی موجودگی میں ریڈیشن پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ روسی حکام کے مطابق ریڈیشن کا لیول نارمل ہے، حالات قابو میں ہیں۔ خطرے والی کوئی بات نہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق جس علاقے میں راکٹ پھٹا ہے اس علاقے کی کل آبادی ایک لاکھ پچاسی ہزار کے قریب ہے۔