برطانوی وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت

برطانوی وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں برطانوی وزیر اعظم نے سعودی پلانٹس پر تخریب کاری کے حملے کی شدید مذمت کی۔ بورس جانسن نے حملوں سے نمٹنے میں سعودی قیادت کی دانشمندی کی تعریف بھی کی۔

ولی عہدمحمد بن سلمان نے بتایا کہ تخریب کاری کا یہ حملہ نا صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا۔