نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سالانہ اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریزا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف رہنمائوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔
ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے مواصلاتی بندش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ وہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے دوران اس پر بحث کا موقع بھی استعمال کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریز نے تنازع کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اسے واحد حل قرار دیا۔