نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ماہرین کا کہنا ہے مودی نے بالا کوٹ معاملے پر جھوٹ بولا،اب لداخ پر جھوٹ بول رہے ہیں،چین کے ساتھ معاملہ پہلے سے زیادہ سنگین ہے
معروف تجزیہ کار اشوک سوین نے کہا کہ 2017 مودی سرکار نے میں چین سے ڈوکلام جھڑپ میں بھی کامیابی کا ڈھونگ رچایا، اب لداخ پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں، چینی فوج بھارتی سائیڈ پر نہیں توملٹری میٹنگ چائے پینے کیلئے ہوگی؟
انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی جنرل ڈی ایس ہودا اور نراسی مان نے اعتراف کیا ہے معاملہ پہلے سے زیادہ سنگین ہے، چین کے اتنے فوجی پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ،دوہزار تیرہ اور سترہ میں بات صرف سڑکوں کی تعمیر کی تھی، کچھ نہیں کہہ سکتے اس بار صورتحال کیا رخ اختیارکرے گی۔