مشرقی چین میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 20 افراد ہلاک، 180 زخمی

مشرقی چین میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 20 افراد ہلاک، 180 زخمی

چین کے مشرقی شہر وین لنگ میں یہ حادثہ پیش آیا، آئل ٹینکر پھٹنے سے قریبی عمارتیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پایا۔ 150 سے زائد ریسکیو اہکاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا، ملبے میں دبی لاشوں کو نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حکام نے متعدد زخمیوں کی تشویشناک حالت کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔