مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ وادی کے ضلع بارہمولا میں ایک اور نو جوان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوگیا، ہندوستانی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے نو جوان کو گولی مار کر شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متعدد افراد کو بغیر کسی جرم کے حراست میں بھی لے لیا گیا، ایک سال سے جاری فوجی محاصرے میں متعدد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔