جہاز میں پیداہونیوالی بچی کو زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت

جہاز میں پیداہونیوالی بچی کو زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت

خاتون نے میونخ سے لندن کا سفر جاری رکھا تاہم لندن اترنے سے قبل ہی اس نے ایک بچی کو طیارے کے عملے کی مدد سے فضا میں ہی جنم دے دیا۔ایجپٹ ایئر کے چیئرمین عمرو ابو العینین نے نومولود کو زندگی بھر مفت سفر کا ٹکٹ جاری کردیا۔

بچی ایجپٹ ایئر کی پرواز سے دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر مفت کرسکے گی۔ ابو العینین نے 38 سالہ ماں کی پرواز کے دوران مدد پر طیارے کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔