لداخ بھارت کا حصہ نہیں، عسکری تعمیرات سے باز آ جاؤ: چین کی دھمکی

لداخ بھارت کا حصہ نہیں، عسکری تعمیرات سے باز  آ جاؤ: چین کی دھمکی

تفصیلات کے مطابق بغل میں چھری، منہ میں رام رام، بھارت ہمسایوں کو دھوکہ دینے کی روش سے باز نہ آیا، چین کے ساتھ مذاکرات کے دوران لداخ میں عسکری تعمیرات چین نے آخری وارننگ جاری کردی۔

متنازعہ علاقہ لداخ میں بھارتی تعمیرات پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دوغلی پالیسی سے باز رہے، بھارت عسکری تعمیرات کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے جبکہ حالیہ مذاکرات میں طے پایا تھا کہ دونوں فریق سرحد پر ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے جوکشیدگی بڑھانے کا باعث ہو۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج پہلی بار لداخ کی سرحد پر سردیاں گزارنے کی تیاریاں کر رہی ہے جہاں چینی فوج سے زیادہ موسم کی شدت ان کے لیے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔