مقبوضہ وادی: فوجی محاصرے کو 14 ماہ مکمل، 253 کشمیری شہید ہوئے

مقبوضہ وادی: فوجی محاصرے کو 14 ماہ مکمل، 253 کشمیری شہید ہوئے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے غیر انسانی فوجی محاصرے کو 14 ماہ مکمل ہوگئے۔ قابض بھارتی فورسز نےمظلوم کشمیریوں پرظلم کےپہاڑ توڑ ڈالے۔ 14 ماہ کےفوجی محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے 253 کشمیریوں کو شہید کیا۔ جن میں 9خواتین بھی شامل ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اس دوران بھارتی فوج کے مظالم سے 1 ہزار 498 افراد زخمی ہوئے، 14 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیاگیا جبکہ 89 خواتین کی عصمت دری بھی کی گئی۔ انڈین فورسز نے 968 کشمیریوں کے گھر بھی منہدم کئے۔