ناقص سہولیات، بھارتی سپاہی اپنے فوجی افسران کے خلاف پھٹ پڑے

ناقص سہولیات، بھارتی سپاہی اپنے فوجی افسران کے خلاف پھٹ پڑے

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپاہی اپنے فوجی افسران کے خلاف پھٹ پڑے ، جان کے خوف سے افسران خود بلٹ پروف گاڑیوں پر گھومتے ہیں، انہیں کھٹارہ ٹرک میں مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں،، اہلکاروں کی اپنے افسران پر تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں موجود خوفزدہ بھارتی فوجیوں کا کہناتھا کہ افسر خود بکتر بند گاڑیوں میں اپنے چہیتوں کے ساتھ گھومتے ہیں اور باقی افراد کو مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں،

اس سے پہلے بھی بھارتی فوجیوں کی ویڈیو ز منظر عام پر آچکی ہیں جس میں انہوں نے اپنے افسروں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔