سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ ریاستی دہشتگردی کے بعد ضلع بڈگام میں کارروائی کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا، ان دونوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ جبکہ تاحال آپریشن جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو قابض بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔