مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید دو نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جبکہ اس دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔