جرمنی میں لاک ڈاؤن کیخلاف شہریوں کا احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد زخمی

جرمنی میں لاک ڈاؤن کیخلاف شہریوں کا احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد زخمی

جرمن شہر فرینکفرٹ میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے پانی کی توپ چلائی تو سردی میں مظاہرین کی دوڑیں لگ گئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔

واضح رہے کورونا وائرس سے جرمنی میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک 12 ہزار 692 افراد موت کا ایندھن بن چکے ہیں۔ ملک میں وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 2 ہزار 944 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز 2 لاکھ 87 ہزار 952 ہیں، جرمن حکومت نے کورونا کی نئی لہر آنے کے بعد لاک ڈاون نافذ کیا تھا اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مظاہرے شروع کر دیئے جن کے سبب مزید کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔