برطانوی وزیراعظم کے والد فرانس کی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند نکلے

برطانوی وزیراعظم کے والد فرانس کی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند نکلے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانس کے والد کا کہناہے کہ انہوں نے فرانسیسی شہریت حاصل کرنے کے لئے درخواست دے دی ہے، انکے خاندان کے اکثر افراد فرانس میں مقیم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ یورپی ہی رہیں گے، بریگز ٹ کے بعد یورپی یونین سے تعلق رکھنے کے لئے وہ فرانسیسی پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔