امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے صدام حسین ثابت ہوئے: حسن روحانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے صدام حسین ثابت ہوئے: حسن روحانی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ صدام حسین نے 8 سال جنگ مسلط رکھی جس کا خاتمہ ان کے اقتدار سے ہٹنے پر ہوا، اسی طرح صدر ٹرمپ نے بھی ہم پر 3 سال جنگ مسلط کی اور وہ بھی آئندہ تین ہفتوں میں اقتدار سے نکال باہر ہوجائیں گے۔

ایرانی صدر نے قدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ایران کی حمایت یافتہ عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو 3 جنوری 2020 کو بغداد ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کررکھیں اور مئی 2018 میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پردستبردار ہوگئے تھے۔