تہران: (دنیا نیوز) امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد ایران نے سینکڑوں ڈرون طیاروں کے ساتھ جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا۔
ایران کی وزارت دفاع نے نے سینکڑوں مسلح ڈرون طیاروں کی فوٹیج جاری کی، حکام کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد امریکا کو واضح پیغام دینا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا خطرناک نتیجہ نکلے گا۔ بدھ کو مشرق وسطیٰ پر امریکی بمبار طیاروں نے پر واز کی تھی۔