تازہ ترین
  • بریکنگ :- چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
  • بریکنگ :- منی بجٹ تیارہوچکاہے، حکومت کہےگی توپیش کردیں گے،چیئرمین ایف بی آر
  • بریکنگ :- سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس لی جارہی ہے ، چیئرمین ایف بی آر
  • بریکنگ :- لگژری اشیا کی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے، چیئرمین ایف بی آر
  • بریکنگ :- درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی سفارش ہے، چیئرمین ایف بی آر
  • بریکنگ :- کھانے پینے کی اشیا اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقراررہےگی، چیئرمین ایف بی آر

قطر کی خلیجی ممالک کو ایران کیساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش

Published On 19 January,2021 05:51 pm

دوحہ: (دنیانیوز) قطر نے خلیجی ممالک کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ خلیجی ممالک جلد ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات شروع کریں گے۔ انہوں نے ان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوحا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا میں نئی انتظامیہ آرہی ہے۔

دوسری طرف امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران۔امریکا مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش کرتے ہیں۔ قطر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا بھی خواہشمند ہے، ایران امریکا مذاکرات کا جو بھی کہےگا اس کی حمایت کریں گے۔ایران امریکا مذاکرات کیلئے قطرسہولت کاری کے لیے بھی تیار ہے۔