سعودی عرب میں زوردار دھماکا، ہوائی اڈے پروازوں کیلیے تاحکم ثانی بند

سعودی عرب میں زوردار دھماکا، ہوائی اڈے پروازوں کیلیے تاحکم ثانی بند

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ریاض پر ایک میزائل داغا گیا ہے جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے جبکہ ریاض کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد ورفت کےلیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیاہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز بھی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔