برطانیہ میں کورونا پھیلنے کی شرح تاحال خطرناک حد تک بلند ہے: بورس جانسن

برطانیہ میں کورونا پھیلنے کی شرح تاحال خطرناک حد تک بلند ہے: بورس جانسن

لندن میں بریفنگ دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ویکسین لگانے کو اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا انفیکشن کی شرح اب بھی خطرناک حد تک بلند ہے۔ پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ وائرس پھیلنے کی شرح کم ہونے پرہی کیا جائے گا۔

برطانیہ میں گذشتہ روز مزید تیرہ سو بائیس افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ نو ہزار تین سو پینتیس ہو گئی۔