کورونا وبا خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں داخل ہی نہیں ہوئی: امام کعبہ

کورونا وبا خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں داخل ہی نہیں ہوئی: امام کعبہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ جن مقامات میں یہ وبا اللہ کے حکم سے داخل ہی نہیں ہو پائی ان میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ؐشامل ہیں۔ سعودی حکومت نے وائرس سے بچاؤ کے لیے مثالی اقدامات کیے جس کے باعث ملک میں یہ وبا دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں اس قدر تیزی سے نہیں پھیلی۔

امام کعبہ نے عمرے کے لیے آنے والے زائرین پر زور دیا کہ وہ سعودی حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وباسے محفوظ رہ سکیں۔