لندن: (دنیا نیوز) شاہی خاندان نسل پرست نہیں ہے ،شہزادہ ولیم نے اپنے بھائی اور بھابھی کی جانب سے لگایا گیا الزام مسترد کردیا۔
لندن میں ایک سکول کے دورے کے دوران صحافی نے پوچھا ،،کیا شاہی خاندان نسل پرست ہے جس پر پرنس ولیم نے جواب دیا کہ شاہی خاندان بالکل نسل پرست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک انکا اپنے بھائی شہزادہ ہیری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن عنقریب رابطہ کریں گے۔
میگھن مرکل نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے ان کے ہونے والے بچے کی رنگت سے متعلق بات کی تھی۔