برطانوی پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کیخلاف پھر احتجاج، مظاہرین سے جھڑپیں

برطانوی پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کیخلاف پھر احتجاج، مظاہرین سے جھڑپیں

برطانوی شہر برسٹل میں کرائم بل کے خلاف لوگ پھر جمع ہو گئے، مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے چودہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی شہریوں نے  کل دی بل  (پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کو ختم کرو) کے نعرے لگائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو نظر انداز کیا۔ چند روز پہلے ہونے والے مظاہرے میں لوگوں نے پولیس اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی تھی۔