میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کا احتجاج جاری، جمہوریت بحالی کا مطالبہ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کا احتجاج جاری، جمہوریت بحالی کا مطالبہ

بڑے شہر مینڈالے میں طبی عملے نے بائیک ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ داوئی میں یونیورسٹی طلبہ نے مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں نے جمہوریت کے حق میں اور آمریت کے خلاف نعرے بازی کی۔

میانمار میں جاری مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اب تک تین سو کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔