مصر: دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 33 افراد جاں بحق

مصر: دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 33 افراد جاں بحق

مصری حکام کے مطابق ایک ٹرین ایمرجنسی بریک لگنے پر رکی ہوئی تھی۔ پیچھے سے ایک اور تیز رفتار ٹرین نے ٹکر ماردی ۔ تصادم کے بعد دونوں ٹرینوں کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

مصری وزارت صحت کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔