کینیڈا میں چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک، متعددزخمی ہو گئے

Published On 28 March,2021 09:18 am

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا میں چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

واقعہ وینکوور کےمضافاتی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے لائبریری میں گھس کر متعدد افراد کو چھریوں کے پے دے پے وار کر کے زخمی کر دیا، واقعہ کےفوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی شخص دم توڑ گیا ہے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

Advertisement