لندن:(روزنامہ دنیا) امریکی خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2012 سے 2016 کے درمیان ان کے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر نے اس بات کا انکشاف برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں مبتلا تھی، جب بورس لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان جنسی تعلق بھی رہا۔
انہوں نے کہا کہ بورس جانسن نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دوروں کے دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے ۔امریکی خاتون نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کے باعث یہ مزید نہ چل سکا۔بورس جانسن کی جانب سے اس پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیاگیا۔