برطانیہ: موسمیاتی تبدیلی کے کارکنان کا سرمایہ دار کمپنی کے دفتر پر دھاوا، پولیس سے جھڑپیں ، گرفتاریاں

برطانیہ: موسمیاتی تبدیلی کے کارکنان کا سرمایہ دار کمپنی کے دفتر پر دھاوا، پولیس سے جھڑپیں ، گرفتاریاں

لندن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے سرمایہ دار کمپنی کی عمارت کی کھڑکیاں توڑ دیں، ماحولیات کے کارکن کمپنی کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

مظاہرین نے کھڑکیاں توڑنے کے لیے لائے گئے اوزار رکھ کر احتجاج کیا، اس دوران شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ برطانوی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔